فیصل آباد: (دنیانیوز) فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 12 سالہ ملازمہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں 12 سالہ گھریلوملازمہ کے مبینہ تشدد سے قتل کے نامزد تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے، الائیڈ ہسپتال کی مارچری میں بچی کا پوسٹمارٹم جاری ہے۔
پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پرہی بچی کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات خاتون بچی کی لاش لے کر سول ہسپتال پہنچی تھی، بچی کے جسم پر جگہ جگہ نشانات موجود تھے، خاتون کا دعویٰ تھا کہ بچی کے جسم پر الرجی کے نشانات ہیں ۔
کمسن عائشہ کے والد نے مالکان پر تشدد کے ذریعے بیٹی کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔