صوابی :(دنیانیوز) ضلع بھر میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق مہم کے دوران پولیو ورکرز چھ ماہ سے پانچ سال تک کے 2 لاکھ 50 ہزار 601 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موذی امراض سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے 1170ٹیمیں بنائی گئی ہیں، پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
واضح رہے حالیہ رپورٹ میں پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان دنیا کے دو ممالک ہیں جہاں پر پولیو کیسز ابھی بھی رپورٹ ہورہے ہیں، پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔