پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں کرونا جے ون ویرئینٹ کے 9 کیسز سامنے آ گئے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے ہسپتالوں سے کرونا کے 9 مثبت کیسزسامنے آئے، پشاورسے 6 اور سوات سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹرارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ جے این ون ویرئینٹ کے پھیلاؤکے پیش نظرایڈوائزری جاری کردی ، ان ویرئینٹ میں جے این ون اور جے این 1.8 شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں کو انفلوئینزا لائک ڈیزیز میں ٹیسٹنگ زیادہ کرنے کی ہدایات کردی، عالمی ادارہ صحت کے مطابق جے این ون ویرئینٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے۔