زخم کے انفیکشن سے بچاؤ کی ویکسین کی شدید قلت پیدا ہوگئی

Published On 11 May,2024 04:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) زخم کے انفیکشن سے بچاؤ کی ویکسین کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

لاہور کی فارمیسز پر ’’اینٹی ٹیٹنس“ انجکشن نایاب ہوگیا، حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا، نجی کلینکس اور ہسپتالوں میں بھی اینٹی ٹیٹنس انجکشن میسر نہیں، طبی ماہرین کے مطابق چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انجکشن لگوانا لازم ہوتا ہے۔

طبی ماہرین نے مزید بتایا کہ مختلف زخموں سے بیکٹیریا جسم میں داخل ہوسکتا ہے، انفیکشن سے بچاؤ کے لئے اینٹی ٹیٹنس انجکشن لگوانا ضروری ہوتا ہے، اینٹی ٹیٹنس انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی۔

فارما مینوفیکچرز امریکہ سمیت دیگر ممالک کو ویکسین سپلائی کرنے والی کمپنی کا مارکیٹ میں بڑا شیئر تھا، فارما مینوفیکچرز ویکسین بنانے والی مختلف کمپنیوں کی دیگر ممالک کو سپلائی دینے پر قلت ہوسکتی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق فارما مینو فیکچرز اینٹی ٹیٹنس انجکشن سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ہے جبکہ مارکیٹ میں نایاب ہیں، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسیز میں حادثات کا شکار افراد کو اینٹی ٹیٹنس انجکشن دیا جارہا ہے۔