پاک آرمی کاتھر پارکرمیں فری میڈیکل کیمپ، متعدد افراد کا چیک اپ، ادویات فراہم کیں

Published On 13 May,2024 09:50 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان آرمی کی جانب سےسندھ کے دور درازعلاقے تھرپارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ کےذریعے متعدد افراد کامفت علاج کیا اور ادویات بھی فراہم کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز نے بھی مریضوں کے مفت علاج میں معاونت کی، ضلع تھرپارکرمیں لگائےگئےمیڈیکل کیمپ میں 1300 سےزائد مریضوں کاعلاج کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیمپ میں مریضوں کےفری ٹیسٹ بھی کیے گئے، فرسٹ ایڈ، ای سی جی، ویکسینیشن، او ٹی، ڈیٹینشن روم اور مفت ادویات کی سہولیات مہیا کی گئیں۔

پاک آرمی کی جانب سے مختلف فیلڈز کے سپیشلسٹس اورایم اوز نے مریضوں کا چیک اپ کیا، علاقہ مکینوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا، عوام نے پاک فوج کےعوام دوست امدادی سرگرمیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ معمولی معمولی امراض کے علاج کیلئے یہاں سے سفر کرکے بہت دور جانا پڑتا ہے، علاج معالجہ کے پیسوں کےعلاوہ شہر میں رہائش اور سواری کے خرچے ناقابل برداشت ہوجاتے ہیں، پاک فوج کےماہر ڈاکٹروں نے کیمپ کے دوران ہمارا بہترین علاج کیا۔