کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہوگیا۔
وزارت قومی صحت بلوچستان کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، پولیو لیبارٹری کے مطابق بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں، بچی سے لئے گئے نمونوں میں پائے جانے والے پولیو وائرس کی جینیاتی تحقیق جاری ہے۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز آپ کی دہلیز پر آئیں تو اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے لازمی پلوائیں۔