ملتان میں خسرہ کی وبا بے قابو، 24 گھنٹوں میں 58 مریض بچے رپورٹ

Published On 01 June,2024 05:47 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں خسرہ کی وبا بے قابو ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 خسرہ کے مریض بچے رپورٹ ہوئے۔

ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں 16 خسرہ کے مریض رپورٹ ہوئے، چلڈرن ہسپتال میں 42 خسرہ کے بچے زیر علاج ہیں۔

شدید گرمی کے باعث گیسڑو کے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 گھنٹوں کے دوران 170 گیسٹرو کے مریض سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔

ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں 73 گیسٹرو کے مریض زیر علاج ہیں۔