ملتان: (دنیا نیوز) پنجاب میں گندم بحران پر کسان اتحاد نے ملتان سے احتجاج کا آغاز کر دیا۔
کسانوں نے کثیر تعداد میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا، گندم کے کاشتکاروں نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
کسانوں نے علامتی طور پر گندم کو بھی آگ لگا دی، کسانوں نے پنجاب حکومت سے گندم خریداری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے وارننگ دی ہے کہ اگر حکومت نے گندم خریداری نہ کی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر کے مختلف اضلاع کو بند کر دیں گے۔