اسلام آباد: (دنیا نیوز) اضافی گندم اور مہنگی کھاد خریداری سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی حکام پر شدید برہم ہو گئے، وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کے خلاف سخت ایکشن لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا گندم کی خریداری کیلئے پنجاب اور وفاق کو 4 دن کا الٹی میٹم
وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری قومی تحفظ خوراک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، کیپٹن (ر) محمد آصف کو نگران وزیر اعظم کی مشاورت سے چارج دیا گیا تھا۔
کیپٹن (ر) محمد آصف کی جگہ گریڈ 22 کے افسر فخر عالم کو وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی تعینات کر دیا گیا۔