اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم عہدیدار شیخ طہنون بن محمد النہیان گزشتہ روز انتقال کر گئے،ان کی عمر 82 برس تھی ، اماراتی حکومت نے ان کے انتقال پر 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اماراتی شہر العین میں حکمران نمائندے شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک بیان میں شیخ طہنون کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں دعائیں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک یو اے ای مضبوط تعلقات استوار کرنے میں شیخ طہنون کو یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے دعاکی اللہ رب العزت شیخ طہنون بن محمد النہیان کو ابدی سکون عطا فرمائے۔
Deeply saddened at the demise of His Highness Sheikh Tahnoun bin Mohamed Al Nahyan. Our thoughts and prayers are with the leadership and people of the UAE at this hour of grief. He will be long remembered for his contribution to building stronger ties between Pakistan and the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 2, 2024
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ طہنون بن محمد النہیان متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کے قریبی ساتھی تھے ۔