پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود صحت کارڈ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔
دستاویزکے مطابق انشورنس کمپنی کے صحت کارڈ کی مد میں 9 ارب روپے بقایاجات ہیں ، ذرائع کے مطابق صحت کارڈ پر علاج کےلیے 6 ارب روپے رواں ماہ انشورنس کمپنی کو دیئے جائیں گے۔
حکام کے مطابق مزید ہسپتالوں کو صحت کارڈ پینل میں شامل کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق صحت کارڈ کے تحت ایک سال کے دوران 7لاکھ 43 ہزار سے زائد مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے، ایک سال کے دوران صحت کارڈ پر علاج کی مد میں 18 ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔
دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں 56 فیصد مریضوں کا علاج کیا گیا، صحت کارڈ پر 44 فیصد مریضوں نے نجی ہسپتالوں سے علاج کرایا ، سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر10 ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے، صحت کارڈ پر علاج کی مد میں نجی ہسپتالوں میں 8 ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ جون تک انشورنس کمپنی کو 12 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 118 ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولت دی جارہی ہے، کےپی کے 58 نجی جبکہ 60 سرکاری ہسپتال صحت کارڈ پر علاج کررہے ہیں۔