اسلام آباد: (دنیانیوز) توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا فیصل رشید کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی جانب سے ملک فیصل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور دلائل پیش کیے۔
سیشن جج فیصل رشید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فریقین کے دلائل سن کر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور پر توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔