کارسرکار میں مداخلت کیس ،عامرمغل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور

Published On 06 July,2024 10:42 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل پر کار سرکار میں مداخلت کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی ، عامر مغل کیجانب سے پی ٹی آئی وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے عامر مغل کی مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، سول جج عباس شاہ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

واضح رہے کہ عامر مغل کیخلاف تھانہ رمنا میں کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ہے۔