پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جاری تحریک سے مینڈیٹ چور سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مانسہرہ میں کامیاب پاور شو کے بعد جعلی فارم ٹولہ رہائی تحریک سے دباؤ میں آگیا ہے، جعلی فارم 47 سرکار پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوفزدہ ہو کر جعلی سرکار نے آج اسلام آباد میں جلسے پر پابندی لگا دی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کارکن حوصلہ نہ ہاریں منظم رہیں] ہم فتح کے قریب ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تحریک کا اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔