پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، علی امین گنڈاپور نے کہا بڑے محکموں کو صوبے کی سطح سے بہتر انداز میں چلانا ناممکن ہے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ سروس ڈیلیوری تب بہتر ہوسکتی ہے جب اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔