پشاور: (دنیانیوز) خیبر پختونخوا میں شدید گرمی سے شہریوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں۔
خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتال ہیٹ سڑوک ،ہیضہ ،ڈائریا ،قے اور اسہال کے مریضوں سے بھر گئے، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا دنیا نیوز کو موصول ہوگیا، گزشتہ ماہ جون کے دوران گرمی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی۔
صوبہ کے ہسپتالوں میں گیسٹرو کے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ، ٹائیفائیڈ کے 2 ہزار 300 مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں اسہال کے 400 کے قریب مریض کو لایا گیا ، سوات ميں 2 ہزار 884 ،چارسدہ 1815، ڈی آئی خان میں 1698 کیس رپورٹ ہوئے۔
صوابی میں 144، دير لوئر میں 128، ملاكنڈ میں 127 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ باجوڑ میں 120، نوشہرہ 1186 ،مردان ميں 1060 افراد متاثر ہوئے۔