ڈائریکٹرعالمی ادارہ صحت کی قیادت میں وفد کی کوآرڈینیٹربرائے ہیلتھ ڈاکٹرمختار احمد سے ملاقات

Published On 30 July,2024 11:46 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت کی قیادت میں وفد نے کوآرڈینیٹر برائے ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ سے ملاقات کی ہے ۔

ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت کی قیادت کے وفد سے ملاقات میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب بھی شریک ہوئے، ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے وفد کو بتایا کہ ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبوں نے 68ارب کی خطیر رقم سے پروگرام کا آغاز کر دیا ، ملک بھر میں بڑے پیمانے پر 160 ملین آبادی کی سکریننگ کو یقینی بنائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کیلئے 68 ارب کے وزیراعظم پروگرام کا آغاز

ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ مثبت آنے والے مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جایے گا ہیپاٹائیٹس سی کے نتیجے میں ہونے والی پیچیدگیوں سے اموات بڑھ جاتی ہیں ان کا علاج بھی مہنگا ہے ۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کاکہنا ہے کہ وزارت ، خون کی سکریننگ بڑھانے ، ٹیسٹنگ اور علاج، خون کی محفوظ منتقلی جبکہ غیر استعمال شدہ اور ڈسپوزیبل سرنجوں کے استعمال اور انفیکشن کنٹرول پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

ڈائریکٹر عالمی ادرہ صحت نے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ملک مختار احمد کو ہیپا ٹائیٹس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ عالمی ادارہ صحت کے وفد نے ہیپا ٹائیٹس کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کیلئے 68 ارب کے وزیراعظم پروگرام کا آغاز کیاگیا ہے۔