ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کیلئے 68 ارب کے وزیراعظم پروگرام کا آغاز

Published On 29 July,2024 08:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کیلئے 68 ارب کے وزیراعظم پروگرام کا آغاز ہو گیا۔

وزیراعظم پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس سی کی افتتاحی تقریب ہوئی، وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے تقریب سے خطاب کیا۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے 6 کروڑ کیسز میں سے ایک کروڑ پاکستان میں ہیں، بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے لوگ خطرناک کینسر کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اس پروگرام سے لاکھوں افراد کو علاج معالجہ کی سہولت میسر آئے گی۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے کیسز کو تلاش کرنے کیلے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر سکریننگ کی جائے گی، مثبت آنے والے کیسز کا ملک بھر میں مفت علاج ہو گا۔