کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا۔
کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ میں داخل کرا دیا گیا، 55 سالہ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا جس کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔