پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ، انتظامات مکمل

Published On 08 September,2024 11:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر افضال نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کا مختلف اضلاع میں کل سے آغاز ہوگا اور صوبے بھر میں ایک کروڑ 39 لاکھ بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیومہم میں پنجاب کے 15 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر قطرے پلائیں گیں، پولیو ٹیموں کی تربیت مکمل کی جا چکی ہے، مہم کے لئے مائیکرو پلان کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے، پولیو ٹیموں کو ہر گھر پر دستک دینے کی تلقین کی گئی ہے، مہمان، نومولود بیمار بچوں کو بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خضر افضال نے کہا کہ مہم میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، چکوال، اٹک، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، راجن پور شامل ہیں، انسداد پولیو مہم کے دوران گزرگاہوں پر بھی قطرے پلائے جائیں گے، اضلاع کا انتخاب وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے ملک گیر انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا

مہم میں لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، چکوال ، اٹک ، اوکاڑہ ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ شامل ہیں جبکہ ملتان، بہاولپور ، بہاولنگر ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازیخان ، رحیم یارخان اور راجن پور بھی مہم کا حصہ ہیں۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام نے مزید کہا کہ مہم وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو گی، پولیو کا خاتمہ حکومت، محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے، پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، بڑے اضلاع میں مہم سات روزہ ہو گی۔