پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، 64لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پہلے مرحلے میں 27 اضلاع میں57 لاکھ سے زائد بچوں کوقطرے پلانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 23 ستمبر سے شروع ہو گا۔
محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 67ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، پولیو ورکرز کی 35 ہزارسے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، 24 ہزار800موبائل ،1700 فکسڈ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا بتانا ہے کہ ایک ہزار کے قریب ٹرانزٹ اور128 رومنگ ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں، 50 ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔