ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کا ٹارگٹ مقرر

Published On 20 September,2024 07:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محکمہ صحت کارڈیالوجی، نیورو، پیڈز اور دیگر ضروری سپیشلسٹ کی ٹریننگ کا پلان طلب کرلیا۔

مریم نواز نے مریضوں کی ضروریات کے مطابق ڈاکٹرز کی سپیشلائزیشن پر فوکس کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا، ضلعی ہسپتالوں کیلئے خصوصی پیکیج کی تجویز پر اتفاق کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے دور دراز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ضرورت پوری کرنے پر زور دیا، انہوں نے یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام میں بہتری کیلئے تجاویز طلب کر لیں۔

مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 13 ہسپتالوں میں مرحلہ وار کیتھ لیب قائم کرنے کیلئے سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔