پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے صحت کا شعبہ متاثر ہونے لگا، محکمہ صحت کی موسمیاتی تبدیلوں سے خطرات کی رپورٹ دنیا نیوزکو موصول ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے آفات کے باعث پبلک ہیلتھ کو بڑاخطرہ لاحق ہے ، سیلاب کی وجہ سے واٹراورویکٹر بارن ڈیزیز ( گیسٹرو، ٹائیفائیڈ ، ہیضہ ) میں اضافہ ہونے لگا، موسمیاتی تبدیلی سے ماں اور بچے کی صحت سمیت بچے اور بوڑھے بھی متاثر ہیں ۔
رپورٹ میں صوبے میں صحت کی پالیسیوں کا فوری از سرنوجائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ موسمیاتی لحاظ سے مضبوط طبی عملہ تیارکرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔
محکمہ صحت رپورٹ میں مالی وسائل میں اضافہ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے، محکمہ نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے والنربلٹی اسسمنٹ پلان جاری کردیا ۔
اس حوالے سے صوبائی مشیر صحت کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکیلئے کلائمیٹ چینج سیل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ کی سفارشات پرانقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔