راولپنڈی: (دنیا نیوز) لیاقت باغ میں تحریک انصاف کا احتجاج کا معاملہ، پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو احتجاج کے لیے صوبہ میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا سے پنجاب میں احتجاج کے لیے داخل ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پنجاب میں کسی جگہ احتجاج نہیں کرسکیں گے۔
صوبائی حکومت کے مطابق کسی کو پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، دوسری جانب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پورے قافلے کیساتھ راولپنڈی احتجاج کے لئے آنے کا پلان بنا رکھا ہے۔