راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین کی عمران خان سے ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں لاہور جلسہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں 28ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، کے پی کے اور پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
بعدازاں علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔