اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے نجی میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس کیلئے حد مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیس 18 سے 25 لاکھ روپے مقرر ہوگی، ایم بی بی ایس کیلئے یہ فیس پانچ سال اور بی ڈی ایس کیلئے چار سال تک لاگو ہوگی، حکومت نے میڈیکل کالجوں کی فیس میں کنٹرول، شفافیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
فیسوں میں سالانہ اضافہ صرف سی پی آئی کے مطابق ہوگا، جو کالجز 25 لاکھ روپے تک فیس مقرر کرنا چاہتے ہیں انہیں مالی جواز پیش کرنا ہوگا، نجی کالجوں کو پی ایم اینڈ ڈی سی کو مالی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔