کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید ، تحقیق

کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید ، تحقیق

انسولین ایک ہارمون ہے جو گلوکوز چینی کی ایک قسم کو خون سے نکال کر پٹھوں اور جگر کے خلیات تک پہنچاتا ہے، جہاں اسے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کے انجیکشن لگانے پڑتے ہیں کیونکہ ان کا جسم مناسب مقدار میں انسولین پیدا نہیں کرتا۔

تحقیق میں محققین نے کم چکنائی والی ویگن غذا اور مقررہ مقدار پر مبنی پورشن کنٹرول غذا کے اثرات کا موازنہ بھی کیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ویگن غذا اختیار کرنے والے افراد میں روزانہ درکار انسولین کی مجموعی مقدار میں 28 فی صد یعنی اوسطاً 12.1 یونٹس کی کمی واقع ہوئی جبکہ کنٹرول گروپ میں کوئی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔