لاہور: پنجاب حکومت کا غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا ایکشن

لاہور: پنجاب حکومت کا غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا ایکشن

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق سیٹریزین 10mg ٹیبلٹ اور آئیورمیکٹن انجیکشن ری کال کرنے کا نوٹس جاری کردیا، غیر معیاری ہونے پر انسانی اور ویٹرنری ادویات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ادویات کو صحت کے لیے مضر قرار دے دیا اور ہدایت جاری کیں کہ دوا ساز کمپنیوں کو فوری طور پر متعلقہ بیچ واپس لیں جبکہ محکمہ صحت نے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کو ادویات کی فروخت فوری بند کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

محکمہ صحت نے ہدایت جاری کیں کہ عوام مشکوک بیچ استعمال نہ کریں، غیر معیاری ادویات کے استعمال سے مضر اثرات کا خدشہ ہے تاہم ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف سخت نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔