صحت
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) گنگا رام ہسپتال میں انتظامی غفلت کا ایک سنگین واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سکیورٹی گارڈ گائنی ایمرجنسی کے بلڈ بینک میں مریضوں سے خون نکالتا رہا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلڈ بینک میں طبی عملہ موجود نہیں تھا اور سکیورٹی گارڈ ہی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مریضوں کو بلڈ بیگ لگانے کا کام بھی گارڈ کے سپرد تھا جبکہ خون نکالنے کے بعد بینڈیج تک دستیاب نہیں تھی، جس کے باعث لواحقین خود مریضوں کی وین دبا کر خون روکنے پر مجبور رہے۔
علاوہ ازیں ایم ایس عارف افتخار نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔