خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد کل ہو گا، ملک بھر میں امتحان کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
پاکستان کے 34 شہروں اور ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیا جائے گا۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 138,160 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔
پنجاب میں ایم ڈی کیٹ کے 49,199 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، خیبرپختونخوا میں 38,841، سندھ میں 34,233، بلوچستان میں 9,923، آزاد کشمیر میں 2,761، گلگت بلتستان میں 1,721 اور اسلام آباد میں 1,245 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔
ریاض میں ایم ڈی کیٹ کے 237 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق تقریباً 8 ہزار سوالات پر مشتمل سوالاتی بینک تیار کیا گیا، سوالاتی بینک میں تقریباً 80 مضامین کے ماہرین شامل رہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ہر صوبے کے لیے علیحدہ سوالیہ پرچے تیار کیے گئے، ہر صوبے کے لیے کم از کم دو علیحدہ پرچے تیار کیے گئے، ہر پرچے میں 180 سوالات شامل ہیں۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان کے بعد سوالیہ پرچے متعلقہ جامعات کے پاس رکھے جا سکتے ہیں۔ ایم ڈی کیٹ کا عملی انعقاد متعلقہ صوبائی حکام اور نامزد جامعات کی ذمہ داری ہے۔
پی ایم ڈی سی کا ایم ڈی کیٹ کے امتحانی فریم ورک، طریقہ کار اور معیارات وضع کرنے میں قانونی کردار ہے۔