صحت
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ بنوں کی تحصیل ڈومیل میں17ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ بنوں میں پولیو کے 3 اور شمالی وزیرستان پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔