خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے صوبے کے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا مقصد صحت کے شعبے میں معیار، رسائی اور کوریج کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اہل اور تجربہ کار فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے دلچسپی کے اظہار کی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
فاؤنڈیشن کے مطابق دیر لوئر، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، اورکزئی، بونیر، پشاور اور سوات کے مراکز صحت آؤٹ سورسنگ کے لیے فہرست میں شامل ہیں۔
اسی طرح شانگلہ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان، مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے مراکز صحت بھی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق ہر صحت مرکز کو الگ پراجیکٹ تصور کیا جائے گا، جبکہ خواہشمند امیدواروں کو فارم 4 کے مطابق اپنی ترجیحات ظاہر کرنا ہوں گی۔
فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کیے جائیں گے، جس کے لیے اہل اور تجربہ رکھنے والی فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔