صحت
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں یکم ستمبر 2026 سے اب تک ڈینگی کے 57 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی میں سامنے آئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ لاہور میں ایک ماہ کے دوران 14 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
چکوال، ملتان اور رحیم یار خان میں ڈینگی کے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ اٹک، گوجرانوالہ اور مظفرگڑھ میں 2،2 کیسز سامنے آئے۔
دوسری جانب ڈی جی خان، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن اور سیالکوٹ میں ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس مزید تیز کی جا رہی ہے۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔