کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن

کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن

کارروائی کے دوران غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی، مختلف بین الاقوامی برانڈز کی غیر رجسٹرڈ ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق برآمد شدہ ادویات کی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، کارروائی کے دوران مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے نے برآمد شدہ ادویات کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔