ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل

ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل

 طبی آلات بورڈ کے 10 نئے ارکان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق  بورڈ کے نئے ارکان کی تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہے۔

بورڈ میں طبی اداروں، جامعات اور ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ میڈیکل ڈیوائسز کے معیار، حفاظت اور افادیت کی نگرانی کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔

نئے مقرر ہونے والے ارکان میں ڈاکٹر حیات محمد کاکڑ، ڈاکٹر عمیر اکرام، ڈاکٹر عبدالعلیم، وجاہت علی، ڈاکٹر عمارہ ہارون درانی اور عطاالرحمان شامل ہیں، دیگر ارکان میں ڈاکٹر شاہد حسین، ڈاکٹر فیصل شہزاد، عائشہ علی اور ڈاکٹر ردا خان شامل ہیں۔

دوسری جانب بورڈ میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد، وزیرآباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کو نمائندگی دی گئی ہے، بورڈ طبی آلات سے متعلق امور کی نگرانی اور ان کے معیار، حفاظت اور افادیت کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا۔