پاکستان
خلاصہ
- جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پرٹرک اور کار کے تصادم میں دولہا دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
انڈس ہائی وے پر ٹول پلازا کے قریب لاڑکانہ سے کراچی جانے والی کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دولہا دلہن سمیت 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک معمر خاتون، پولیس انسپکٹر اور کار ڈرائیور شامل ہے۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔