پاکپتن، فیصل آباد، میر پور ماتھیلو: دنیا نیوز الیکشن کارواں رواں دواں

پاکپتن، فیصل آباد، میر پور ماتھیلو: دنیا نیوز الیکشن کارواں رواں دواں

لاہور: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں پنجاب کے بلدیاتی الکشن کا سب سے بڑا معرکہ ہونے جا رہا ہے جہاں یونین کونسلوں کی تعداد 346 ہے، فیصل آباد میں امیدواروں نے گھوسٹ پولنگ اسٹیشن کی شکایت کی۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ جو پولنگ اسکیم الیکشن کمیشن کی طرف سے بتائی گئی ہے اس کا وجود ہی نہیں ہے۔ لاہور کی یونین کونسل 157 مغلپورہ میں شیر کا مقابلہ آزاد شیروں سے ہے جو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد امیدواروں کی صورت میں سامنے ہیں۔

دوسری طرف سندھ میں دنیا الکشن کارواں گھوٹکی پہنچا، جہاں لوگوں سے علاقے کے مسائل پر بات ہوئی، گھوٹکی کے شہر میر پور ماتھیلو میں علاقہ مکینوں سے ان کے مسائل پر بات کی گئی۔ اس شہر کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں نالیاں اور سڑکوں پر پڑے گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ان ہی مسائل پر بات کرنے کے لئے میر پور ماتھیلو سے منتخب رکن سندھ اسمبلی سردار احمد خان سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے کمٹمنٹ کے باوجود دنیا ںیوز کی ٹیم سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ الیکشن کارواں کی ٹیم ان کے ڈیرے پر انتظار کر کے واپس آ گئی۔