پاکستان
خلاصہ
- پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ادارے نہ ہونے سے عوام کے کام رکے ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں وفاقی حکومت لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر احتجاج پر مجبور کر رہی ہے۔
کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہر صورت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے، بار بار بلدیاتی انتخابات کیوں ملتوی ہو جاتے ہیں، اس سازش کے بارے میں وزیر اعلیٰ سندھ سے جاننا چاہتا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج پر مجبور کر رہی ہے، احتجاج کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ دو سال میں مکمل کر لیں گے، جس سے پورے کراچی کو پانی فراہم کیا جائے گا۔