بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ، ثناء گروپ پہلے، شیر گروپ دوسرے نمبر پر

بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ، ثناء گروپ پہلے، شیر گروپ دوسرے نمبر پر

فیصل آباد: (دنیا نیوز) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوا۔ میونسپل کارپوریشن کی 25 نشستوں کیلئے رانا ثناء اللہ گروپ اور شیر علی گروپ میں زور کا مقابلہ ہوا۔ دونوں ن لیگی دھڑوں نے شیر کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے واحد امیدوار شاہد محمود بیگ کو بھی ہرا دیا۔

ن لیگی دھڑوں کے زور دار مقابلے میں ٹیکنوکریٹس کی 2 سیٹوں پر ثناء اللہ گروپ کے کاشف گجر اور شیر علی گروپ کے انجینئر بابر شہزاد کامیاب ہوئے۔ لیبر کی 2 نشستوں پر شیراز کاہلوں شیر علی گروپ سے جبکہ غلام بھیک اعوان ثناء اللہ گروپ سے جیتے۔ یوتھ کی واحد سیٹ رانا ثناء اللہ گروپ کے حافظ عثمان نے جیتی۔

5 اقلیتی سیٹوں پر شیر علی گروپ کے 2 جبکہ ثناء اللہ گروپ کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے۔ خواتین کی 15 مخصوص سیٹوں پر 8 امیدوار ثناء اللہ گروپ سے اور 6 شیر علی گروپ سے کامیاب ہوئے جبکہ ووٹ برابر ہونے کے باعث 1 سیٹ کا فیصلہ ٹاس پر ہو گا۔