دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ، رینجرز اور دیگر حساس ادارے بھی شریک ہوں گے : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
لاہور (دنیا نیوز ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پنجاب کے بارڈر ایریاز میں فوری آپریشن کرنے کا حکم دیدیا ۔ آپریشن میں سی ٹی ڈی ، رینجرز اور دیگر حساس ادارے بھی شریک ہوں گے ۔ ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹائون لاہور سانحہ گلشن اقبال کے بعد امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پنجاب کے بارڈر ایریاز میں فوری آپریشن کرنے کا حکم دیدیا ، آپریشن میں سی ٹی ڈی ، رینجرز اور دیگر حساس ادارے بھی شریک ہوں گے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ بارڈر ایریا میں آپریشن بلا تفریق ہوگا ۔ آپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت پنجاب کو جس سطح پر جو مدد بھی درکار ہوگی ضرور فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے پارکس کی سیکورٹی کے حوالے سے سپیشل سکینرز فراہم کرنے کی بھی پیشکش کردی ۔