کالا باغ میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 7 کی حالت نازک ہے۔
کالا باغ: (دنیا نیوز) ٹھٹھی شریف میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے دادا پوتی ہیں جن میں 10 سالہ تسنیم اور اس کے دادا عبد الرحمان شامل ہیں۔ متاثرین میں ماں، 2 بیٹے دلاور اور رمضان اور 4 بیٹیاں ارم، مسکان، مقدس اور یاسمین شامل ہیں جن کی عمریں 3 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ متاثرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زہریلے کیڑے کے کاٹنے سے بکری تڑپنے لگی جسے متاثرہ خاندان نے ذبح کر لیا اور اس بکری کا گوشت کھایا، جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔