پاکستان
خلاصہ
- سیالکوٹ کے حلقہ این اے 110 کی گمشدہ کاؤنٹر فائلوں کی تلاش کے لئے 2 صوبائی حلقوں کے تھیلوں کی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) ریٹرننگ آفیسر خان محمود کی موجودگی میں پی پی 122 اور پی پی 123 کے 24 تھیلے کھولے گئے جن سے 21 ہزار گمشدہ کاؤنٹر فائلیں مل گئیں جبکہ 9 ہزار کاؤنٹر فائلوں کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔ این اے 110 کا گمشدہ ریکارڈ ملنے کے بعد اسے پولیس اور الیکشن کمیشن کی نگرانی میں سپریم کورٹ بھیج دیا گیا ہے، جہاں اس ریکارڈ کو تصدیق کے لئے نادرا کے حوالے کیا جائے گا۔