پاکستان
خلاصہ
- عمران خان نے کہا ہے کہ 2013ء کے الیکشن میں پوری تیاری نہیں تھی، آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور امیدوار خود چنیں گے، انہوں نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کرنے والوں کے احتساب کا وعدہ بھی کیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان نے آئندہ عام انتخابات کا پلان بتاتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کو ٹکٹ دیکھ بھال کر میرٹ پر دیئے جائیں گے، کہتے ہیں کارکن بے فکر رہیں، ٹکٹوں کا فیصلہ وہ خود کریںگے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ کے باہر کارکنوں کو یقین دلایا کہ کے پی میں کوئی بھی کرپشن کرنے والا بچ نہیں پائے گا۔ کرک سے آئے کارکن عمران خان کو اپنے درمیان پا کر بیحد خوش ہوئے۔ پی ٹی آئی کپتان نے ایک ننھے کھلاڑی کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔