میانوالی :ہیڈپکا میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

Published On 18 Jun 2016 11:36 AM 

طیارے نے سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے میانوالی ایئربیس سے اڑان بھری ، فنی خرابی کے باعث حادثے سے دوچار ہوا

میانوالی (دنیا نیوز ) ہیڈ پکا کے قریب پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، طیارہ ویران جگہ پر گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حکام کے مطابق بغیر پائلٹ طیارے نے علاقے میں سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے میانوالی ائر بیس سے اڑان بھری ، فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور طیارے کے ملبے کو اکٹھا کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔