پاکستانی نژاد نارویجن شہری پر داعش میں شمولیت اور عسکری ٹریننگ کے الزامات لگائے گئے ہیں
اوسلو (دنیا نیوز) ناروے کی ایک عدالت نے داعش میں شمولیت کے الزام پر پاکستانی نژاد شہری کو چھ سال قید کی سزا سنا دی ۔
دارالحکومت اوسلو میں ایک عدالت نے پاکستانی نژاد نارویجن شہری حسن احمد کو چھ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ اس پر داعش میں شمولیت اور عسکری ٹریننگ کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ عدالت نے ایک اور شہری ایڈم کو بھی ساڑھے سات سال کی قید کی سزا دی ہے ۔
گذشہ سال حسن احمد کے بیٹے کو داعش کی بیعت اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں آٹھ سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔