میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ

Published On 26 Sep 2016 01:52 PM 

بغیر پائلٹ طیارہ تربیتی مشن پر تھا ، حادثے کے بعد پولیس، ریسکیو اور فضائیہ حکام موقع پر پہنچ گئے

میانوالی (دنیا نیوز) میانوالی میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جو مداد والا کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ، بغیر پائلٹ طیارہ تربیتی مشن پر تھا ، حادثے کے بعد پولیس، ریسکیو اور فضائیہ حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ حکام نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا اور طیارے کے ملبے کو تحویل میں لے لیا ۔ اس موقع پر دیہاتیو ں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی، حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔