طاہر القادری کی پاناما کیس میں شریف خاندان کو کلین چٹ ملنے کی پیش گوئی

طاہر القادری کی پاناما کیس میں شریف خاندان کو کلین چٹ ملنے کی پیش گوئی

لاہور: (دنیا نیوز) پاناما کا ہنگامہ جاری ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاناما کیس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو کلین چٹ ملنے کی پیشگوئی کر دی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔

طاہر القادری نے شریف خاندان کے کاروبار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لیگل بزنس تھا تو آف شور کمپنیاں بنانے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ انہوں نے تمام آف شور کمپنی مالکان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کر دیا۔

قائد عوامی تحریک نے کہا کہ جسٹس باقر کمیشن کی رپورٹ اب تک منظر عام پر نہیں آ سکی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے گا۔