پاکستان
خلاصہ
- شفاف ٹرائل کے لئے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ذمہ دار قرار پائے جانیوالے آئی جی پنجاب سمیت 126 ملزمان کو کام سے روکا جائے، عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
لاہور: (دنیا نیوز) عوامی تحریک کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب سمیت 126 افسران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پائے گئے لیکن حکومت نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں نوازنا شروع کر دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں فوری طور پر کام سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔