عمران خان اور طاہر القادری اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان اور طاہر القادری اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دھرنے کے دوران پولیس کے دبنگ ایس ایس پی عصمت اللہ پر تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے صدر طاہر القادری کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی فائل داخل دفتر کر دی۔ اب ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہی کیس کا ٹرائل ہو گا۔ عمران خان اور طاہر القادری پر الزام ہے کہ انھوں نے دھرنے کے دوران کارکنوں کو بھڑکا کر ایس ایس پی پر تشدد کرایا۔