پاکستان
خلاصہ
- لاہور کے نواحی علاقہ کاہنہ میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران دو افراد سے اسلحہ برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا جبکہ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور: (دنیا نیوز) ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کی نگرانی میں سرچ آپریشن کاہنہ اور فیروزپور روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن پولیس نے دو افراد سے اسلحہ برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر7 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔